الیکشن کمیشن اختیارات سے تجاوز کررہا ہے اعتزاز احسن

بھرتیوں پر پابندی قانونی نہیں،تنازع سے بچنے کوسیکڑوں مقدمات ٹھکرائے، میڈیاسے گفتگو.


Online February 09, 2013
بھرتیوں پر پابندی قانونی نہیں،تنازع سے بچنے کوسیکڑوں مقدمات ٹھکرائے، میڈیاسے گفتگو۔ فوٹو: فائل

KARACHI: پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور معروف قانون دان بیرسٹر چوہدری اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ چیف جسٹس پاکستان کو متنازع بننے سے بچانے کیلیے سیکڑوں مقدمات ٹھکرا دیے۔

چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کے بینچ میں کیس لگنے اور سماعت ہونے پر انکی پیشی سے فلڈ گیٹ کھل جائیں گے، عدالتوں کے باہر دکانداریاں لگ جائیںگی، چیف جسٹس پر انگلیاں بھی اٹھیں گی، الیکشن کمیشن اختیارات سے تجاوز کررہا ہے، سرکاری بھرتیوں پر پابندی لگانا غیرآئینی، غیرقانونی ہے، الیکشن کمیشن ووٹرز کا اندراج اور حدبندیاں کرے تو زیادہ اچھا ہے، حکومت کو قانون سازی کا مشورہ دینا بھی غلط ہے۔

10

طاہرالقادری کو درخواست سپریم کورٹ میں دائر کرنیکا حق ہے، فیصلہ عدالت کو آئین وقانون کے مطابق کرنا ہے، درخواست سماعت کیلیے منظور ہوئی تو انتخابات التوا کا شکار ہوسکتے ہیں۔ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے اپنی خصوصی گفتگو میں بیرسٹر اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ مارچ 2007 سے اب تک وہ چیف جسٹس بینچ میں صرف 2مقدمات ذوالفقار علی بھٹوشہید ریفرنس اور سابق وزیراعظم سیدیوسف رضاگیلانی میں پیش ہوئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |