پاکستانی خطے میں معاشی ترقی کی رفتار سست پڑنے کا خدشہ

یہ سعودی معیشت کی 2009 کے بعد سے بدترین کارکردگی ہوگی جب عالمی معاشی بحران کے باعث معیشت 2 فیصد سکڑ گئی تھی۔


AFP July 25, 2017
یہ سعودی معیشت کی 2009 کے بعد سے بدترین کارکردگی ہوگی جب عالمی معاشی بحران کے باعث معیشت 2 فیصد سکڑ گئی تھی۔ فوٹو: فائل

آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ تیل کی قیمتوں میں کمی کے ساتھ سعودی معیشت کے کمزور پڑنے سے مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ میں معاشی نمو کی رفتار سست پڑنے کا خدشہ ہے۔

گزشتہ روز جاری کردہ ورلڈاکنامک آؤٹ لک2017 اپ ڈیٹ رپورٹ کے مطابق رواں سال سعودی معیشت 0.1 فیصد کی رفتار سے ترقی کرے گی جو اپریل کی پیشگوئی سے 0.3 فیصد کم ہے، یہ سعودی معیشت کی 2009 کے بعد سے بدترین کارکردگی ہوگی جب عالمی معاشی بحران کے باعث معیشت 2 فیصد سکڑ گئی تھی۔

آئی ایم ایف نے امید ظاہر کی کہ آئندہ سال خطے میں معاشی ترقی کی رفتار بڑھ کر 3.3 فیصد پر پہنچ جائے گی، سعودی معیشت بھی 1.1 فیصد کی رفتار سے ترقی کرے گی تاہم یہ بھی اپریل کی پیش گوئی سے 0.2 فیصد کم ہے۔ 2016 میں 5 فیصد ترقی کی غیرمتوقع کارکردگی کے بعد مشرقی وسطیٰ و شمالی افریقہ کے ساتھ پاکستان اور افغانستان کی معیشتیں رواں سال 2.6 فیصد کی کم رفتار سے ترقی کریں گی، گزشتہ سال خطے کی اچھی اقتصادی کارکردگی کی بڑی وجہ زیادہ تیل پیداوار کی وجہ سے ایران کی 6.5 فیصد سے زیادہ کی ٹھوس معاشی ترقی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں