ضد پر اڑے بورڈ پر کینگرو کرکٹرز نے دباؤ بڑھا دیا
سڈنی میں سینئرز کی میٹنگ، دورئہ بنگلہ دیش کے بائیکاٹ کی دھمکی دہرا دی
ضد پر اڑے آسٹریلوی بورڈ پر پلیئرز نے مزید دباؤ بڑھا دیا، سڈنی میں جمع ہوکر ٹاپ کرکٹرز نے معاوضوں کے تنازع پر یکجہتی کا ثبوت دے دیا۔
آسٹریلیا کے ٹاپ کرکٹرز کی سڈنی میں خصوصی میٹنگ ہوئی جس میں پلیئرز ایسوسی ایشن کے چیف ایگزیکٹیو الیسٹر نکولسن، پلیئر لائزن آفیسر سائمن کیٹچ اور اے سی اے کے ایگزیکٹیو ممبر شین واٹسن بھی شریک ہوئے، جو کھلاڑی خود میٹنگ میں شریک نہیں ہوسکے، انھوں نے ٹیلی کانفرنس کے ذریعے اپنی موجودگی یقینی بنائی، اس موقع پر اے سی اے کی جانب سے پلیئرزکو کرکٹ آسٹریلیا کے ساتھ ہونے والی اب تک کی بات چیت پر بریفنگ دی گئی، کھلاڑیوں نے اس فیصلے کی توثیق کردی کہ وہ اپنے حصے کے 30 ملین ڈالر گراس روٹ لیول کیلیے مختص کرنے کو تیار ہیں جبکہ موجودہ صورتحال پر پلیئرز کی جانب سے فرسٹریشن کا اظہار کیا گیا۔
میٹنگ کے بعد اے سی اے ترجمان نے کہاکہ اگرچہ پلیئرز آئندہ ماہ بنگلہ دیش کے ٹیسٹ ٹور پر جانے کیلیے تیار ہیں مگر اس کیلیے کرکٹ آسٹریلیا کو ان سے ایم اویو سائن اور ریونیو میں شراکت کا مطالبہ تسلیم کرنا ہوگا، ورنہ کسی بھی ایم او یو اور کنٹریکٹ کی عدم موجودگی کے باعث 'بے روزگار' کرکٹرز اس ٹور کیلیے دستیاب نہیں ہوں گے۔
واضح رہے کہ پلیئرز کی اس یکجہتی سے کرکٹ آسٹریلیا پر دباؤ مزید بڑھ گیا، اسے2 وجوہات کی بنا پر اگست کے وسط تک معاملے کو حل کرنا ہے کیونکہ اس کے بعد ایک تو بنگلہ دیش کا ٹور منسوخ ہوجائے گا اور دوسرا کمرشل پارٹنرز بھی راستہ تبدیل کردیں گے، اس میں صرف بورڈ کے اپنے اسپانسرز ہی نہیں بلکہ چینل نائن اور چینل ٹین دونوں کو انٹرنیشنل کرکٹ اور بگ بیش میں اسپانسر کرنے والے ادارے بھی شامل ہیں۔ آسٹریلوی کھلاڑیوں کو دورۂ بنگلہ دیش کی تیاریوں کیلیے 10 اگست کو ڈارون میں جمع ہونا ہے۔