آسٹریلوی اسٹار برنارڈ ٹومک نے ٹینس سے دل اچاٹ ہونے کا اعتراف کرلیا
شائقین کو مخاطب کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ وہ ٹینس کورٹس پر صرف میرا کھیل دیکھنے کے لیے رقم دیتے ہیں۔
ISLAMABAD:
آسٹریلوی اسٹار برنارڈ ٹومک کا ٹینس سے دل اچاٹ ہوگیا، وہ اسے محض پیسہ کمانے کیلیے جاری رکھے ہوئے ہیں۔
برنارڈ ٹومک نے کہا کہ اس کھیل کی بدولت وہ اب تک کئی ملین ڈالر حاصل کرچکے ہیں، اس موقع پر انھوں نے شائقین کو مخاطب کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ وہ ٹینس کورٹس پر صرف میرا کھیل دیکھنے کے لیے رقم دیتے ہیں انھیں دوران میچ میری مخالفت کرنے کا کوئی حق نہیں ہے۔ اس سے بہتر ہے کہ وہ اپنے گھر پر ہی بیٹھ جائیں، براہ مہربانی آپ ٹینس کورٹس مت آئیں، صرف ٹی وی پر میچز دیکھیں، آپ اس کے علاوہ کسی اور چیز کے پیسے ادا نہیں کرتے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ ومبلڈن کے پہلے راؤنڈ میں شکست پر انھوں نے کہا تھا کہ میں ' بور ' ہورہا تھا، اس معاملے پر انھیں 15 ہزار امریکی ڈالر جرمانہ عائد ہوچکا ہے۔