رشی کپورکورنبیرکی ناکامی ہضم نہ ہوسکی

رشی کپور بیٹے رنبیر کی فلم جگا جاسوس کی ناکامی پر ہدایتکار پربرس پڑے

اداکاررنبیرکپورکی فلم جگا جاسوس تاحال باکس آفس پر45 کروڑ کمانے میں کامیاب رہی: فوٹو: فائل

بالی ووڈ انڈسٹری میں اپنے بے وجہ غصے اور خراب زبان سمیت دوسروں کو تنقید کا نشانہ بنانے والے مشہوراداکاررشی کپور اب اپنے بیٹے کی فلم جگا جاسوس کی ناکامی پرہدایتکارانوراگ باسو پرہی برس پڑے ہیں۔

بالی ووڈ میں ہدایتکارانوراگ باسو کی فلم جگا جاسوس اداکاررنبیرکپور اوراداکارہ کترینہ کیف کی دوستی کے بعد علیحدگی کے باعث مسلسل 3 سال تاخیر کا شکاررہی تاہم فلم رواں ماہ ریلیز ہوئی جو باکس آفس پر ناکام ثابت ہوئی۔

انٹویوکے دوران جب بیٹے کی فلم جگا جاسوس کے حوالے سے رشی کپور کے پوچھا گیا تو وہ فلم کے ہدایتکار انوراگ باسو پر برس پڑے۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے اہلیہ نیتو کپور کے ساتھ فلم ریلیز سے ایک روز قبل دیکھی تھی لیکن حیرت انگیز طورپراس وقت بھی فلم کے ہدایتکار فلم میں تبدیلی کررہے تھے جب کہ کمپوزر پریتم نے فلم کا میوزک ایک ہفتے قبل ہی دیا۔


رشی کپور نے کہا کہ آج کل ہدایتکار کسی بھی مشورہ نہیں لے رہیں اوراسی طرح جگا جاسوس کے ہدایتکارانوراگ باسو نے فلم ریلیزکے قبل بھی کسی سے مشورہ نہیں لیا جب کہ ایسا لگتا ہے کہ ہدایتکارکوئی فلم نہیں بلکہ نیوکلربم بنا رہے ہیں۔ رشی کپورکا کہنا تھا کہ انہیں فلم نہ اچھی لگی اور نہ ہی بری لیکن انہیں یہ ضرورمحسوس ہوا کہ فلم 20 منٹ کم ہونا چاہیئے تھی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: فلم "جگا جاسوس" کے سیکوئل سے کترینہ کی چھٹی

اداکارکا کہنا تھا کہ ایکتا کپورنے بھی انوراگ باسوکو اپنی فلم سے باہرنکال کر بالکل ٹھیک کیا تھا جب کہ انوراگ باسو کو راکیش راشن کی 2010 میں ریلیزہونے والی فلم کائیٹس میں کام کرنے کے حوالے سے مسئلہ تھا۔ رشی کپور کا کہنا تھا کہ انوراگ باسو ایک بالکل غیرذمہ دار ہدایتکار ہیں جو فلم کو پورا ہی نہیں کرتے۔

واضح رہے کہ اداکاررنبیرکپورکی فلم جگا جاسوس تاحال باکس آفس پر45 کروڑ کمانے میں کامیاب رہی جو فلم کی توقعات سے حوالے سے بہت کم ہے۔
Load Next Story