قوم دہشتگردی کے بدترین واقعے کا بدلہ ضرورلے گی شہبازشریف
معصوم پاکستانیوں کے خون سے ہاتھ رنگنے والے اپنے عبرتناک انجام سے بچ نہیں سکتے، شہبازشریف
وزیراعلی پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہے کہ گزشتہ روزدہشت گردی کا بدترین واقعہ ہوا ہے اور قوم اس کا بدلہ ضرور لے گی۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے اتفاق اسپتال کا دورہ کیا اورگزشتہ روزکوٹ لکھپت سبزی منڈی میں دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد اورپولیس اہلکاروں کی عیادت کی جب کہ انہوں نے زخمی ہونے والے افراد سے اس افسوسناک واقعہ کی تفصیلات معلوم کیں۔ وزیراعلیٰ نے زخمی ہونے افراد اور پولیس اہلکاروں کے پاس گئے اور ان کی خیریت دریافت کی جب کہ زخمیوں کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی۔
وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھا کہ گزشتہ روزدہشت گردی کا بدترین واقعہ ہوا ہے جس میں معصوم لوگوں اورپولیس کو نشانہ بنایا گیا ہے، بزدل اوردرندہ صفت دشمن نے سفاکانہ کارروائی کی ہے لیکن قوم اس کا بدلہ ضرور لے گی۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: لاہور خودکش حملے میں 9 پولیس اہلکاروں سمیت 26 افراد شہید، 52 زخمی
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ معصوم پاکستانیوں کے خون سے ہاتھ رنگنے والے اپنے عبرتناک انجام سے بچ نہیں سکتے، دہشتگردی کیخلاف جنگ میں لازوال قربانیاں دینے والی بہادرقوم کے ارادوں کومتزلزل نہیں کیا جاسکتا، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بہنے والا خون رنگ لائے گا جب کہ دہشت گردی کی جنگ کے شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روزکوٹ لکھپت سبزی منڈی میں دھماکے کے نتیجے میں 9 پولیس اہلکاروں سمیت 26 افراد شہید اور 52 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔