میں نے احتساب کے لیے خود کو قوم کے سامنے پیش کر دیا عمران خان

احتساب کے اسی عمل نےشریف خاندان کے مالیاتی جرائم بے نقاب کیے، چیرمین تحریک انصاف


ویب ڈیسک July 25, 2017
احتساب کے اسی عمل نےشریف خاندان کے مالیاتی جرائم بے نقاب کیے، چیرمین تحریک انصاف۔ فوٹو : فائل

پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ میں نے احتساب کے لیے خود کو قوم کے سامنے پیش کر دیا جب کہ احتساب کے اسی عمل نےشریف خاندان کے مالیاتی جرائم بے نقاب کیے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر چیرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ شریف خاندان اور ان کے ملازمین کےالزامات پر ان کا شکر گزار ہوں، انہیں الزامات کی بدولت میں نے اپنا 40 سالہ مالیاتی ریکارڈ نکالا۔



عمران خان کا کہنا تھا کہ شریف خاندان قوم کےسامنے بے نقاب ہو چکاہے، میں نے احتساب کے لیے خود کو قوم کے سامنے پیش کر دیا جب کہ احتساب کے اسی عمل نےشریف خاندان کے مالیاتی جرائم بے نقاب کیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں