الیکشن کمیشن کی تشکیل آئین کے مطابق ہے وزیرقانون
بروقت اورشفاف انتخابات کیلیے اقدامات کیے جارہے ہیں،فاروق نائیک،جرمن سفیر سے گفتگو
FAISALABAD:
وفاقی وزیرقانون انصاف فاروق ایچ نائیک نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی پنجاب میں نئے صوبے بنانے کیلیے مخلص ہے۔
اس سلسلے میں سینیٹ میں ایک بل بھی پیش کردیاگیا ہے ۔وہ جمعے کو جرمن سفیرڈاکٹر سائرل سن سے ملاقات میں بات چیت کرتے رہے تھے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ حکومت نے الیکشں کمیشن آئین کے مطابق تشکیل دیا ہے جو صرف آئین میں دیے طریقہ کار کے ذریعے ہی ختم کیاجاسکتاہے۔
وفاقی وزیر نے جرمنی کے سفیر کو بتایاکہ جمہوری حکومت بروقت الیکشن کرانے کی خواہشمند ہے اور آزادانہ اورمنصفانہ انتخابات کرانے کیلیے اقدامات کیے جارہے ہیں ۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیاگیا ۔