کراچی ٹارگٹ کلنگ میں وکیل سمیت 5افراد ہلاک 5زخمی
تاج کمپلیکس کے قریب فائرنگ سے32سالہ شہزاد،فرنٹیئر کالونی میں30سالہ صلاح الدین کو دہشتگردوں نے گولیوں کا نشانہ بنایا
لاہور:
شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں وکیل اور اہلسنّت و الجماعت کے ہمدرد سمیت5افراد ہلاک اور5 زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق بریگیڈ تھانے کی حدود ایم اے جناح روڈ تاج کمپلیکس کے قریب موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے32سالہ عامر شہزاد ولد محمد ارشاد ہلاک ہو گیا مقتول کی لاش سول اسپتال پہنچائی گئی ، پولیس کے مطابق مقتول لائنز ایریا جٹ لائن 602ورکشاپ کے قریب بینظیر کالونی کا رہائشی تھا جبکہ اس کا آبائی تعلق پنجاب کے علاقے جھنگ سے تھا ، واقعے کے وقت عامر شہزاد اپنے ٹھیلے کے پاس کھڑا تھا کہ موٹر سائیکل پر2ملزمان آئے اور قریب سے سر پر2گولیاں مار کر فرار ہو گئے پولیس نے مقتول کے بھائی محمد راحیل کی مدعیت میں ایف آئی آر نمبر17/13درج کرلی۔
جبکہ پیر آباد کے علاقے فرنٹیئر کالونی حنا بیکری کے قریب ٹائر پنکچر کی دکان پر موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے30سالہ صلاح الدین ولد فضل الدین ہلاک ہو گیا ، پولیس کے مطابق مقتول پھل فروخت کرتا ہے جبکہ اس کی اپنی سوزوکی لوڈنگ ہے جو وہ فارغ اوقات میں چلایا کرتا تھا، واقعہ ٹارگٹ کلنگ کا شاخسانہ ہے، نیوکراچی کے علاقے ناگن چورنگی پل کے نیچے نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے35سالہ محمد عمران ولد محمد راشد ہلاک ہو گیا مقتول کی لاش عباسی شہید اسپتال پہنچائی گئی ، مقتول فیڈرل بی ایریا بلاک18سمن آبادکا رہائشی اور کے ایم سی میں ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ میں جونیر کلرک تھا ، واردات کے وقت عمران جمعہ کی نماز کی ادائیگی کیلیے ناگن چورنگی پر واقع صدیق اکبرمسجدجارہا تھا۔
اہلسنت و الجماعت کے ترجمان مولانا اکبر سعید فاروقی نے بتایا کہ مقتول اہلسنت و الجماعت کا ہمدرد تھا ،انھوں نے واقعے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ملزمان کی گرفتاریکا مطالبہ کیا ، فریئر تھانے کی حدود کلفٹن بلاک9دو تلوار کے قریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے20سالہ اطہر ولد صابر الحق زخمی ہو گیا جسے طبی امداد کیلیے جناح اسپتال پہنچایا گیا، لیاری آٹھ چوک کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے35 سالہ کامران ولد حاجی عمر زخمی ہو گیا جسے طبی امداد کیلیے سول اسپتال پہنچایا گیا ، کھارادر کے علاقے صرافہ بازار کامل گلی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے راجو زخمی ہو گیا جسے طبی امداد کے لیے سول اسپتال پہنچایا گیا ۔
گلستان جوہر کے علاقے بلاک17 ہارون رائل سٹی اپارٹمنٹ فیز ون کی پارکنگ ایریا میں گھات لگائے ہوئے ملزمان کی فائرنگ سے سندھ ہائی کورٹ کے سینئر وکیل55 سالہ میاں محمد طارق ولد رمضان آرائیں جاں بحق ہوگئے ، علاقے سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق فائرنگ کی آواز سن کر شارع فیصل تھانے کے ایس ایچ او طارق رحیم اور قریب ہی کھڑی ہوئی پولیس موبائل نے ملزمان کو پکڑنے کی زحمت تک گوارا نہیں کی جس کے باعث ملزمان موقع سے باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے مقتول مسلم لیگ (ن) لائر ونگ کے رکن تھے ، مقتول 2 بیٹیوں اور ایک بیٹے کے باپ جبکہ ان کا آبائی تعلق فیصل آباد سے تھا ، میاں محمد طارق کے بہیمانہ قتل کے خلاف سندھ بار ایسوسی ایشن نے پیر کو سندھ ہائی کورٹ میں عدالتوں کا بائیکاٹ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
موچکو کے علاقے بلدیہ ٹاؤن اسلام نگر کے قریب موٹر سائیکل سوار نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے30 سالہ فضل کریم ولد فضل جلال ہلاک ہوگیا جس کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے سول اسپتال لائی گئی ، پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول موچکو کے علاقے عابد آباد کا رہائشی اور اس کا آبائی تعلق وزیرستان سے تھا ، پولیس واقعہ کو زاتی دشمنی کا شاخسانہ قرار دے رہی ہے ، ناظم آباد کے علاقے سات نمبر پل پر فائرنگ سے35 سالہ ناصر شدید زخمی ہوگیا جسے انتہائی تشویشناک حالت میں عباسی شہید اسپتال لایا گیا ، پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکوؤں نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت کرنے پر فائرنگ کی تھی تاہم پولیس مزید تحقیقات کی جا رہی ہے ۔