فخر زمان اور بابر اعظم بھی کیریبیئن پریمیئر لیگ کھیلیں گے

فخر زمان اور بابر اعظم 4 اگست سے شروع ہونے والے ایونٹ میں ایکشن میں دکھائی دیں گے


Sports Desk July 25, 2017
دونوں کھلاڑیوں نے کیریبیئن لیگ میں شرکت کے لئے پاکستان کرکٹ بورڈ سے این او سی طلب کیا ہے . فوٹو : فائل

KARACHI: قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی فخر زمان اور بابر اعظم بھی کیریبیئن پریمیئر لیگ کھیلیں گے۔

چیمپئنز ٹرافی کی فاتح پاکستان ٹیم کے پلیئرز پر غیرملکی لیگز کے دروازے کھل گئے ہیں، فائنل میچ میں سنچری بناتے ہوئے گرین شرٹس کو فتح سے ہمکنار کروانے والے اوپنر فخر زمان اور ٹاپ آرڈر بیٹسمین بابر اعظم کا کیریبیئن کرکٹ لیگ کیلیے معاہدہ ہو گیا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :حسن علی پر قسمت مہربان

دونوں کھلاڑی 4 اگست سے شروع ہونے والے ایونٹ میں ایکشن میں دکھائی دیں گے، اس سے قبل حسن علی اور شاداب خان کا بھی کیریبیئن لیگ سے معاہدہ ہوچکا ہے جبکہ کریبیئن لیگ 10 ستمبر تک جاری رہے گی۔ فخر زمان اور بابر اعظم نے کیریبیئن لیگ میں شرکت کے لئے پاکستان کرکٹ بورڈ سے این او سی طلب کیا ہے، قومی کرکٹرز کی غیرملکی لیگز کی مصروفیات کی وجہ سے پی سی بی نے لاہور میں قومی کیمپ لگانے کی تجویز مسترد کردی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں