ایفی ڈرین کیسحتمی چالان پیش کرنے کیلیے آخری مہلت
وعدہ معاف گواہ نہ آنے پربھی تفتیشی افسرکی سرزنش ،سماعت22فروری تک ملتوی
انسدادمنشیات کی خصوصی عدالت نے وفاقی وزیرمخدوم شہاب الدین، علی موسیٰ گیلانی سمیت16ملزمان کیخلاف ایفی ڈرین کوٹا الاٹمنٹ کیس کی سماعت 22فروری تک ملتوی کر دی۔
ایک سال4ماہ گزرنے کے باوجودمقدمے کاحتمی چالان پیش نہ کرنے پرسخت ناراضی کااظہارکرتے ہوئے تفتیشی آفیسر ایس پی عابد ذوالفقار کی سخت سرزنش کرتے ہوئے انھیں آخری وارننگ اورموقع دیتے ہوئے حکم دیاکہ وہ آئندہ تاریخ پرہرصورت حتمی چالان پیش کریں،عدالت نے قرار دیاکہ قانون کے مطابق14دن میںچالان پیش کرنالازمی ہے ابھی تک چالان کیوں نہیں پیش کیا،یہ نہیں ہوسکتاکہ ملزم کوجیل میں ڈال کرآپ تاریخیں لیتے رہیں اورملزم جیل می سڑتارہے،کسی کوبغیر جوازکے طویل عرصہ تک جیل میں نہیں رکھا جاسکتا۔
وعدہ معاف گواہوںکی عدم موجودگی پربھی تفتیشی آفیسرکی دوبارہ سخت سرزنش کرتے ہوئے کہا قانون کے مطابق وعدہ معاف گواہ بھی ملزم ہوتاہے، بتاؤ دونوں وعدہ معاف گواہ ملزمان ڈاکٹر رشید جمعہ،رضوان احمدکہاں ہین؟کیا وہ ضمانت پر ہیں؟انھیںعدالت پیش کیوںنہیںکیا جارہا؟آئندہ تاریخ پر انھیں بھی پیش کیا جائے،علی موسیٰ گیلانی سمیت تمام ملزمان بھی پیش ہوں۔ وفاقی وزیرمخدوم شہاب الدین نے اس موقع پرمیڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر وہ وزیر اعظم نامزد نہ ہوتے تو ان کیخلاف ایفی ڈرین کیس نہ بنتا،انہیں صرف وزیر اعظم بننے سے روکنے کیلیے ان کے وارنٹ جاری کرائے گئے،سپریم کورٹ سے انھیںانصاف مل گیاہے ۔اس عدالت سے بھی انصاف ملے گا۔