ممبئی میں رہائشی عمارت منہدم ہونے سے 12 افراد ہلاک

11 افراد کو ملبے کے اندر سے نکال لیا گیا جبکہ دیگر کی تلاش جاری ہے، ریکسیکو حکام

11 افراد کو ملبے کے اندر سے نکال لیا گیا جبکہ دیگر کی تلاش جاری ہے، ریکسیکو حکام۔ فوٹو: فائل

بھارتی شہر ممبئی میں 4 منزلہ رہائشی عمارت منہدم ہو گئی جس کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق عمارت گرنے کا واقعہ صبح کے وقت پیش آیا اور حادثے کے وقت عمارت میں 40 کے قریب افراد موجود تھے۔ ریسکیو اہلکاروں کے مطابق اب تک 12 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ 11 افراد کو زخمی حالت میں ملبے کے اندر سے نکالا گیا ہے۔ ریسکیو اہلکاروں کا کہنا ہے کہ مزید افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کی اطلاعات ہیں جنہیں نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔


میونسپل حکام کا کہنا ہے کہ چار منزلہ عمارت میں ایک نرسنگ ہوم بھی قائم تھا تاہم اس وقت اس میں تزئین و آرائش کا کام چل رہا تھا جس کی وجہ سے وہاں زیادہ مریض موجود نہیں تھے۔ عمارت منہدم ہونے کی کوئی ٹھوس وجہ سامنے نہیں آ سکی جبکہ حکومت نے واقعے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم کر دی ہے اور متعلقہ حکام کو 15 روز میں رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل 2015 میں بھی ممبئی میں ایک خستہ حال عمارت منہدم ہو گئی تھی جس کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
Load Next Story