الیکشن کمیشن کی تحلیل ممکن نہیںوزیر اطلاعات قمر کائرہ

طاہر القادری کو حقیقت سے آگاہ کردیا،عدلیہ انتخابات ہرگزملتوی نہیں ہونے دے گی


February 09, 2013
ن لیگ کادھرنا نہیں دھرنی تھی،صوبہ کمیشن پر اعتراض مسترد،میڈیا سے گفتگو۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات قمر زمان کائرہ نے الیکشن کمیشن کی تحلیل آئینی طورپر ناممکن قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ انتخابات کسی صورت ملتوی نہیں ہونگے، مسلم لیگ(ن)کااسمبلی کے سامنے دھرنا نہیں دھرنی تھی۔

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ بہت سے معاملات پر مسلم لیگ(ن)کی قیادت بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔ اسلام آباد میں اسمبلی کے سامنے مسلم لیگ (ن) کادھرنا نہیں دھرنی تھی۔ وزیر اطلاعات نے کہاکہ پنجاب اسمبلی میں نئے صوبے کی قرارداد اتفاق رائے سے منظور ہوئی۔ عدلیہ کسی صورت انتخابات ملتوی نہیں ہونے دیگی۔

9

انھوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن کو تحلیل کر نا آئینی طورپر ممکن نہیں اور طاہر القادری سے اسلام آباد اور لاہور میں ہونے والی ملاقاتوں کے دور ان انھیں یہ بتادیا گیا ہے۔ وزیر اطلاعات نے مسلم لیگ(ن) کی طرف سے صوبوں کی تشکیل کے کمیشن پر اعتراضات کو مسترد کرتے ہوئے کہاکہ مسلم لیگ(ن) اور پنجاب حکومت سے بار بار رابطہ کر کے کمیشن کیلیے ارکان کے نام دینے کیلیے کہا گیا لیکن انھوں نے کوئی نام تجویز نہیں کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔