کترینہ نے ہاتھوں کے بغیر پش اپس لگا کر سب کو حیران کر دیا

کترینہ نے پہلے دونوں ہاتھوں پر، پھر ایک ہاتھ چھوڑ کر اور پھر دونوں ہاتھوں کے بغیر پش اپس لگائے


ویب ڈیسک July 25, 2017
کترینہ کی ویڈیو اب تک لاکھوں لوگ دیکھ چکے ہیں اور اس پر دلچسپ تبصرے کررہے ہیں . فوٹو: فائل

لاہور: بالی ووڈ باربی ڈول کترینہ کیف کی فٹنس سب کے لئے ایک مثال ہے جب کہ اس حوالے سے انہوں ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ بغیر ہاتھوں کے پش اپس لگا رہی ہیں جسے دیکھ کر ان کے مداح حیران رہ گئے۔

بالی ووڈ اداکارہ ان دنوں مراکش میں سلمان خان کے ساتھ فلم ''ایک تھا ٹائیگر'' کے دوسرے سیکوئل ''ٹائیگر زندہ ہے'' کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، اس حوالے سے کترینہ نے انسٹاگرام پر اپنی پش اپس کی ایک دلچسپ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ''اپنی پرفامنس کیلئے سیٹ پر تیار ہو رہی ہوں''۔



کترینہ نے جس انداز میں پش اپس لگائے اس طرح اچھے اچھے باڈی بلڈرز کے لئے بھی ایسا کرنا مشکل ہوگا، ویڈیو میں کترینہ کیف پہلے دونوں ہاتھوں سے پش اپس لگا رہی ہیں، اس کے بعد وہ صرف ایک ہاتھ سے پش اپس لگاتی ہیں لیکن اس کے بعد انہوں نے جو کیا اس پر لوگوں کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں، اداکارہ نے بغیر ہاتھوں کے پش آپس لگائے، تاہم ایسا انہوں نے اصل میں نہیں کیا بلکہ انہوں نے اپنے مداحوں سے ایک مذاق کیا ہے، جب وہ پش اپس لگا رہی تھیں تو اس ویڈیو میں انہیں صرف آدھا ہی دکھایا جا رہا تھا بعد میں بغیر ہاتھوں کے پش اپس لگانے کے دوران کترینہ کو پورا ویڈیو میں دکھایا گیا جس میں وہ ایک لکڑی کے تختے کے سرے پر لیٹی ہوئی ہیں جب کہ اس کے دوسرے سرے پر فٹنس ایکسپرٹ کھڑے تھے جو انہیں اوپر نیچے کر رہے تھے۔

[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/BW7vm0VAnLE/"]

کترینہ کیف کی اس ویڈیو نے سب کو ہنسنے پر مجبور کردیا جب کہ انکی یہ ویڈیو اب تک لاکھوں لوگ دیکھ چکے ہیں اور اس ویڈیو پر دلچسپ تبصرے بھی کررہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔