منصور احمد قومی جونیئر ہاکی ٹیم کے منیجر مقرر 3 کوچز کا بھی اعلان

چاروں آفیشلزقومی ہاکی ٹیم کی قیادت کرچکےہیں اوراوپن ٹرائلزمیں منتخب ہونیوالےجونیئر پلیئرز کو ٹریننگ دیں گے


Sports Reporter July 25, 2017
چاروں آفیشلزقومی ہاکی ٹیم کی قیادت کرچکےہیں اوراوپن ٹرائلزمیں منتخب ہونیوالےجونیئر پلیئرز کو ٹریننگ دیں گے ۔ فوٹو : فائل

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے منصور احمد کو نیشنل جونیئر ٹیم کا منیجر مقرر کر دیا، محمد عثمان شیخ، محمد ثقلین اور ریحان بٹ کوچ ہوں گے۔

چاروں آفیشلز قومی ہاکی ٹیم کی قیادت کر چکے ہیں اور اوپن ٹرائلز میں منتخب ہونے والے جونیئر پلیئرز کو ٹریننگ دیں گے۔ دو روزہ اوپن ٹرائلز 27 اور 28 جولائی کو تین مختلف شہروں میں ہوں گے جن میں چاروں صوبوں اور وفاق کے پلیئرز کا انتخاب کیا جائے گا۔

خیبرپختونخوا اور اسلام آباد کے پلیئرز کے ٹرائلز مردان میں ہوں گے، امتیاز آفریدی، عمران خان، احسان اللہ اور شوکت علی سلیکٹرز ہوں گے۔ پنجاب کے پلیئرز کیلیے جوہر ٹاﺅن ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں شیڈول ہیں، طاہر زمان، مقصود حسین اور عمران بٹ سلیکٹرز ہوں گے۔ سندھ اور بلوچستان کے ٹرائلز کراچی سینٹر میں ہوں گے، قمر ابراہیم، محمد علی اور محمد انیس سلیکٹرز میں شامل ہیں۔ ٹرائلز میں یکم جنوری 1998 یا اس کے بعد پیدا ہونے والے پلیئرز شرکت کے اہل ہوں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |