اسلام آباد میں فارنسک لیبارٹری کے قیام کے منصوبے پرغور

منصوبہ پولی کلینک اسپتال کی توسیع کے ساتھ ہی شروع کیا جائیگا، اعلی حکام کو اعتماد میں لے لیا گیا

منصوبہ پولی کلینک اسپتال کی توسیع کے ساتھ ہی شروع کیا جائیگا، اعلی حکام کو اعتماد میں لے لیا گیا، فوٹو: فائل

ملک میں کسی بھی اہم نوعیت کے کیسز کی حتمی رپورٹ کے لیے اسلام آباد میں فارنسک لیبارٹری کے قیام کے منصوبے پرغور شروع کردیا گیا ہے۔

یہ منصوبہ پولی کلینک اسپتال کی توسیع کے ساتھ ہی شروع کیا جائے گا۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ اس حوالے سے پولی کلینک کی انتظامیہ نے بھی اسلام آباد میں فارنسک لیبارٹری کے قیام کے لیے اعلی حکام کو اعتماد میں لیا ہے لہذا یہ منصوبہ جلد شروع ہونے کی توقع ہے۔




واضع رہے کہ اس سے قبل کسی بھی پوسٹ مارٹم رپورٹ کی مزید تشخیص کے لیے نمونے لاہورکی فارنسک لیبارٹری میں بھجوائے جاتے تھے۔
Load Next Story