باجوڑایجنسی میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا

سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ و بارود اور خود کش جیکٹس برآمد کر لیں، آئی ایس پی آر


ویب ڈیسک July 26, 2017
سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ و بارود اور خود کش جیکٹس برآمد کر لیں، ترجمان پاک فوج ۔ فوٹو: آئی ایس پی آر

ISLAMABAD: ملک بھر میں جاری آپریشن ردالفساد کے تحت سیکیورٹی فورسز نے باجوڑ ایجنسی میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے بڑی تعداد میں اسلحہ و بارود برآمد کر لیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ایف سی خیبر پختونخوا نے باجوڑ ایجنسی کی تحصیل ماموند کے علاقے دوا گئی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا جس کے نتیجے میں بھاری مقدار میں اسلحہ و بارود، مشین گنز، آر پی جی سیون، خود کش جیکٹس، ریموٹ کنٹرولڈ بم، بال بیرنگ کے 11 ڈبے، گرینیڈ اور مواصلاتی نظام بھی برآمد ہوا۔

[fb-post-embed url="https://www.facebook.com/OfficialDGISPR/posts/1752086161755497/"]

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں