ٹیکسٹائل سیکٹر کیلیے ہنرمند و تکنیکی افرادی قوت تیار کی جائیگی
حکومت نے جامعہ ٹیکسٹائل فیصل آبادکے صوبوں میں کیمپس کھولنے کا فیصلہ کرلیا
وفاقی حکومت نے ٹیکسٹائل سیکٹر کے فروغ کے لیے چاروں صوبوں میں نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی فیصل آباد کے سب کیمپس بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔
وفاقی وزارت ٹیکسٹائل انڈسٹری نے سندھ، خیبر پختون خوا، پنجاب اور بلوچستان کی صوبائی حکومتوں کو نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی فیصل آباد کے سب کیمپس کی تیاری کے لیے لیٹر بھی لکھ دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے ٹیکسٹائل سیکٹر کے فروغ کے لیے ملک کے چاروں صوبوں سندھ، خیبر پختون خوا، بلوچستان اور پنجاب میں نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی فیصل آباد کے سب کیمپس بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی فیصل آباد وزارت ٹیکسٹائل کا ذیلی ادارہ ہے جو ٹیکسٹائل سے متعلقہ مضامین میں گریجویٹ، انڈر گریجویٹ اور مختلف پروگرامز جاری رکھے ہوئے ہے، وزارت ٹیکسٹائل انڈسٹری کی جانب سے یونیورسٹی کے سب کیمپس قائم کرنے کے لیے چاروں صوبوں کو لیٹر بھی ارسال کر دیے گئے ہیں، پنجاب میں یہ کیمپس گوجرانوالہ میں بنایا جائے گا جس کے لیے وفاقی حکومت کی زمین موجود ہے تاہم رسائی نہ ہونے کے باعث وزارت ٹیکسٹائل کی جانب سے ضلعی انتظامیہ کوکوئی دوسری اراضی الاٹ کرنے کا لیٹر بھی لکھا گیا ہے، اسی طرح وزارت ٹیکسٹائل انڈسٹری نے چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا کو بھی لیٹر لکھ کر سب کیمپس کے لیے اراضی ڈیمانڈ کی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا نے مثبت ردعمل ظاہر کیا ہے اور ڈی آئی خان میں ممکنہ طور پریہ سب کیمپس قائم کیا جائے گا ، بلوچستان حکومت نے اس حوالے سے لکھے گئے خط کاکوئی جواب نہیں دیا۔ اسی طرح سندھ میں کراچی میں قائم وزارت ٹیکسٹائل کے 2تربیتی اداروں کو ممکنہ طور پر ختم کر کے وہاں مذکورہ جامعہ کے سب کیمپس کی تعمیر کی تجاویز بھی زیر غور ہیں۔
اس سلسلے میں ''ایکسپریس'' کے رابطہ کرنے پر وزارت ٹیکسٹائل کے ترجمان کنور عثمان نے کو تجاویز زیرغور ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ ٹیکسٹائل انڈسٹری ملکی معیشت میں اہمیت کی حامل ہے، اس کو فروغ دینے کے لیے اسکلڈ لیبر اور ٹیکنیکل لوگوں کی ضرورت ہے، اس لیے این ٹی یو کے سب کیمپس کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس سلسلے میں ہم نے تمام صوبوں کو لیٹر لکھ دیے ہیں۔