برما کے مسلمانوں کے قتل عام کے خلاف آج یوم احتجاج منایا جائیگا سنی تحریک
اسلام آباد، لاہور، کراچی، پشاور، کوئٹہ ، مظفرآباد اور گلگت سمیت ملک کے تمام بڑے چھوٹے شہروں میں احتجاجی مظاہرے
پاکستان سنی تحریک کی اپیل پر برما کے مسلمانوں کے قتل عام کیخلاف جمعہ کو ملک گیریوم احتجاج منایا جائے گا، اسلام آباد، لاہور، کراچی، پشاور، کوئٹہ ، مظفرآباد اور گلگت سمیت ملک کے تمام بڑے چھوٹے شہروں میں احتجاجی مظاہرے، جلوس اورریلیاں نکالی جائیں گی جبکہ علما ومشائخ اورواعظین جمعہ کے اجتماعات میں مذمتی قراردادیں منظورکریں گے۔
عوام اپنے برمی مسلمان بھائیوں کے قتل عام کے خلاف آواز بلند کرنے کے لیے منعقدہونے والے مظاہروں میں شریک ہوں، ان خیالات کا اظہار پاکستان سنی تحریک کے مرکزی رہنما محمد شاہد غوری نے راولپنڈی، لاہور، پشاور، گجرنوالہ کے زمینداروں سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے کیا، شاہد غوری نے عالمی برادری خصوصاً مسلمان ممالک کے سربراہوں سے اپیل کی ہے کہ وہ سفارتی سطح پر برما سے شدید احتجاج کریں۔