تحریک انصاف آرٹیکل 62 63 میں ترمیم پر مذاکرات کیلیے تیار
سمندرپار پاکستانیوں کوووٹ کی سہولت دینے پر دیگر مطالبات سے دستبردار،ذرائع
تحریک انصاف سمیت اپوزیشن جماعتیں آرٹیکل 62، 63 میں ترمیم کے معاملے پر بات چیت کیلیے رضا مند ہوگئیں۔
ذرائع کے مطابق اعلیٰ حکومتی شخصیت نے تحریک انصاف کے متحرک پارلیمانی رہنماسے رابطہ کرکے انھیں پارلیمنٹ سے انتخابی اصلاحات کے قانون کی منظوری سے متعلق حمایت طلب کی جس پر تحریک انصاف نے اس بارے میں سمندرپار پاکستانیوں کو ووٹ کی سہولت دینے کی شرط پر آرٹیکل62، 63 میں ترمیم سے متعلق رضامندی ظاہر کی۔
ذرائع نے ایکسپریس کو بتایاکہ حکومت آئندہ ہفتے سے شروع ہونیوالے قومی اسمبلی کے اجلاس میں متفقہ انتخابی قانون بل پیش کریگی۔ آرٹیکل62، 63 پر بھی بات چیت کی جائیگی۔ اس ضمن میں حکومت کی کوشش ہے کہ انتخابی قانون کا بل اتفاق رائے کیساتھ منظور کرایا جائے۔
تحریک انصاف نے سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹنگ کی سہولت دینے کی شرط پر ترمیم میں ساتھ دینے کاعندیہ دیا ہے۔ تحریک انصاف کے ذرائع نے ایکسپریس کو بتایا کہ اگر حکومت سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کی سہولت دینے کا مطالبہ مان لے تو تحریک انصاف الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کے استعمال اور ووٹرزکی بائیومیٹرک تصدیق سمیت دیگرمطالبات سے دستبردار ہونے کیلیے تیار ہے۔