بھارتی پارلیمنٹ پرحملےکی منصوبہ بندی کے الزام میں افضل گروکو پھانسی دیدی گئی

افضل گروکی پھانسی کےبعدمقبوضہ کشمیرمیں کرفیو لگا دیا گیااورحریت رہنما ؤں کو نظربند کرکے کیبل سروس بھی معطل کردی گئی


ویب ڈیسک February 09, 2013
بھارتی وقت کے مطابق صبح 8 بجے افضل گرو کو پھانسی دی گئی جبکہ پھانسی کے وقت تہاڑجیل کے باہر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ فوٹو : فائل

بھارتی پارلیمنٹ پرحملےکی منصوبہ بندی کے الزام میں افضل گروکو پھانسی دیدی گئی ، بھارتی وزیرداخلہ نے پھانسی کی تصدیق کی ہے۔


افضل گرو کی رحم کی اپیل بھارتی صدر پرناب مکر جی نے مسترد کردی تھی جس کے بعد انہیں آج بھارتی وقت کے مطابق صبح بجے 8 نئی دہلی کی تہاڑجیل میں پھانسی دے دی گئی،بھارت کے وزیر داخلہ سشیل کمار نے پھانسی کی تصدیق کردی ہے،افضل گرو کو تہاڑ جیل میں ہی سپرد خاک کردیا گیا ہے جبکہ لواحقین نے بھارتی صدراور وزیرداخلہ سے درخواست کی ہے کہ افضل کی میت ان کے سپرد کی جائے۔


واضح رہے افضل گرو کو دسمبر2001 میں بھارتی پارلیمنٹ پر حملے میں ملوث ہونے کے اِلزام میں گرفتار کیا گیا تھا جبکہ انہیں بھارتی سپریم کورٹ نے 2004 میں پھانسی کی سزا سنائی تھی اور انہیں اکتوبر 2006 میں پھانسی دی جانی تھی لیکن افضل گرو کی اہلیہ کی رحم کی اپیل پراس وقت کے صدر نے اسے ملتوی کردیا تھا۔


افضل گرو کی پھانسی کے بعد مقبوضہ کشمیر میں کرفیو لگا دیا گیا ہےاورحریت رہنما ؤں کو بھی نظر بند کردیا گیا ہے ، حکومت نے مقبوضہ کشمیرمیں کیبل سروس بھی معطل کر دی ہے دوسری طرف مختلف انسانی حقوق کی تنظیموں نے پھانسی پرافسوس کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ افضل گرو کا عدالتی ٹرائل غیرمنصفانہ تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں