کرینہ کپور خان ویلنٹائن ڈے اپنے شوہر سیف علی خان کے ساتھ نہیں بلکہ امیتابھ بچن کے ساتھ منائیں گی۔
14 فروری سیف علی خان کے لئے اچھا دن نہیں ہوگا، 14 فروری یعنی ویلٹائن ڈے بالی ووڈ کی بیبو بالی ووڈ کے بگ بی یعنی امیتابھ بچن کے ساتھ منائیں گی، آجکل کرینہ کپور اور امیتابھ بچن اپنی نئی فلم ''ستیاگرہ'' کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، اس دن امیتابھ اور کرینہ کپور کی شوٹنگ ہے جس کی وجہ سے کرینہ اور سیف ایک دوسرے سے جدا رہیں گے۔
دوسری جانب کرینہ کا کہنا ہے کہ ویلنٹائن پر سیف انہیں ایسا تحفہ دینے والے ہیں جس سے سب حیران رہ جائیں گے۔