ملتان میں پنچایت کے حکم پر لڑکی سے زیادتی

پنچایت نے 12 سالہ لڑکی سے زیادتی کرنے والے ملزم کی بہن کے ساتھ زیادتی کا فیصلہ سنایا


ویب ڈیسک July 26, 2017
مظفرآباد پولیس نے سرپنچ سمیت متعدد افراد کو گرفتار کرلیا تاہم مرکزی ملزمان تاحال مفرور ہیں۔.فوٹو: فائل

راجا پورمیں پنچایت کے حکم پر 17 سالہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق ملتان کے نواحی علاقے راجا پور میں پنچایت کے حکم پر 17 سالہ لڑکی کو زیادتی کانشانہ بنایا گیا، 16 جولائی کو عمر وڈا نامی شخص نے 12 سالہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا، معاملے کا فیصلہ کرنے کے لیے امین، سعید پٹواری اور دیگر افراد کی سربراہی میں پنچایت لگائی گئی جہاں پنچایت نے بدلے میں عمر وڈا کی 17 سالہ بہن کو زیادتی کا نشانہ بنانے کا حکم سنایا جس پر متاثرہ لڑکی کے بھائی اشفاق نے 18 جولائی کو عمر وڈا کی بہن کے ساتھ زیادتی کی۔

متاثرہ خاندانوں نے ایک دوسرے پر جنسی زیادتی کے مقدمات درج کرادیے جب کہ مظفرآباد پولیس نے سرپنچ سمیت 16 افراد کو گرفتار کرلیا تاہم مرکزی ملزمان تاحال مفرور ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں