مسلم لیگ ن کی مقبولیت سے خائف لوگ الیکشن ملتوی کرانا چاہتے ہیںشہباز شریف

نجاب حکومت نے 5 سال کے دوران میرٹ اور شفافیت کو فروغ دیا ، کوئی بھی ہم پر انگلی نہیں اٹھا سکتا،شہباز شریف


ویب ڈیسک February 09, 2013
نجاب حکومت نے 5 سال کے دوران میرٹ اور شفافیت کو فروغ دیا ، کوئی بھی ہم پر انگلی نہیں اٹھا سکتا،شہباز شریف فوٹو : فائل

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی مقبولیت سے خائف لوگ الیکشن ملتوی کرانا چاہتے ہیں

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ عام انتخابات کا بروقت انعقاد ملکی استحکام کیلئے انتہائی ضروری ہے ، انہوں نے کہا کہ عوام نے اعتماد کا اظہار کیا تو بڑے شہروں میں ریپڈ بس پراجیکٹ شروع کریں گے۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے 5 سال کے دوران میرٹ اور شفافیت کو فروغ دیا ، کوئی بھی ہم پر انگلی نہیں اٹھا سکتا ،خود کو اللہ تعالی اور عوام کے سامنے جواب دہ سمجھتا ہوں ، انہوں نے کہا کہ ہم الیکشن ملتوی کرنے کی ہر سازش ناکام بنا دیں گے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں