کراچی وکلا کا سینیئر وکیل ایم ایم طارق کے قتل کے خلاف عدالتوں کا مکمل بائیکاٹ

سٹی کورٹس اور ڈسٹرکٹ کورٹ ملیر میں وکلا عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے اور احتجاجا عدالتیں بند کرادیں

وکیل کی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف وکلا برادری نے ایم اے جناح روڈ پر احتجاج کیا ۔ فوٹو: محمد عظیم/ایکسپریس

سینیئر قانون دان ایم ایم طارق کی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف وکلا برادری کی جانب سے عدالت کارروائیوں کا مکمل بائیکاٹ کیا گیا۔

ایکپسیر یس نیوز کے مطابق کراچی میں گزشتہ روز ٹارگٹ کلنگ کے نتیجے میں جاں بھق ہونے والے سینیئر وکیل ایم ایم طارق کے قتل کے خلاف سٹی کورٹ اور ڈسٹرکٹ کورٹ ملیر میں وکلا عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے اور احتجاجا عدالتیں بند کرادیں اور وکلا کے احتجاج کے باعث قیدیوں کو بھی عدالت نہیں لایا گیا، وکلا نے ٹارگٹ کلنگ کے خلاف ایم اے جناح روڈ پر احتجاج کیا جس کے باعث سڑک پر ٹریفک جام ہوگئی اور لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔


واضح رہے کل گلستان جوہر کے علاقے میں گھات لگائے ہوئے ملزمان کی فائرنگ سے سندھ ہائی کورٹ کے سینئر وکیل میاں محمد طارق جاں بحق ہوگئے تھے۔

۔
Load Next Story