منظور کالونی لوٹ مار کے بعد فرار ہونیوالے 3 ڈاکو گرفتار
ملزمان ایک گھر سے زیورات اور نقدی لوٹ کر بھاگ رہے تھے،کورنگی مہران ٹاؤن میں مقابلہ ہوا، مسروقہ سامان بھی برآمد، 2فرار
منظورکالونی میںایک گھر سے طلائی زیورات اورنقدی لوٹ کر فرار ہونے والے 3 ڈاکوئوںکوکورنگی مہران ٹائون سے پولیس نے مقابلے کے بعدگرفتارکرکے لوٹا ہوا سامان اوراسلحہ برآمد کرلیا، گرفتار ہونے والے2ملزمان پولیس کی فائرنگ سے زخمی ہوئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کورنگی صنعتی ایریا تھانے کی حدود مہران ٹائون ہزارہ چوک کے قریب سے پولیس نے مقابلے کے بعد3ملزمان وزیر سندھی،محمد راشد بلو اورمحمد حسن لاشاری کوگرفتار کرکے ملزمان کے قبضے سے3پستول ،لوٹے ہوئے طلائی زیورات اورنقدی برآمد کر لی،پولیس کے مطابق گرفتار کیے جانیوالے2ملزمان وزیرسندھی اورمحمد راشد بلوپولیس کی جوابی فائرنگ سے زخمی ہوگئے تھے جنہیں طبی امداد کیلیے جناح اسپتال لے جایا گیا۔
گرفتارملزمان کے2ساتھی موٹر سائیکل پر فرارہوگئے،کورنگی صنعتی ایریا تھانے کے ڈیوٹی افسر نے بتایا کہ ملزمان بلوچ کالونی تھانے کی حدود محمود آباد منظورکالونی گلی نمبر8مکان نمبر25کے رہائشی اعجاز احمد ولد محمد عمر کی اہلیہ،بیٹی اور دیگر بچوںکویرغمال بنا کران کے گھرسے طلائی زیورات، نقدی اوردیگرسامان لوٹ کر ایکسپریس وے پر واقع کورنگی کاز وے سے مہران ٹاؤن کی طرف جا رہے تھے کہ وہاں پکٹ پرموجود پولیس موبائل کے افسرسب انسپکٹر ناظم حسین اورسب انسپکٹر نذیر آرائیں نے2موٹر سائیکلوںپرسوار5مشتبہ افراد کو رکنے کا اشارہ کیا جس پر ملزمان نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں گولی لگنے سے پولیس موبائل کی ونڈ اسکرین پر ٹوٹ گئی۔