ISLAMABAD:
عراق میں ایرانی جلاوطنوں کے کیمپ پر حملے کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک جب کہ 20 زخمی ہو گئے۔ اقوام متحدہ نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔
عراقی سیکورٹی حکام کے مطابق بغداد کے قریب ایرانی جلا وطنوں کے کیمپ پر 40 سے زائد مارٹر گولے اور راکٹ فائر کئے گئے جس کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت 6 افراد ہلاک ہوگئے،فوری طورپرواقعے کی ذمہ داری کسی گروپ نے قبول نہیں کی۔
عراق میں موجود اقوام متحدہ کے مشن کے ترجمان کے مطابق تمام زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے، اسپتال ذرائع کے مطابق بعض زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہونے کے باعث ہلاکتوں اضافے کا خدشہ ہے۔