افضل گروکی پھانسی پرآزادکشمیر حکومت کا3 روزہ سوگ کا اعلان

میرپور میں بھی احتجاجی مظاہرہ ہوا جو چوک شہیداں میں جلسے کی شکل اختیار کر گیا۔


ویب ڈیسک February 09, 2013
حکومت پاکستان بھارت کو پسند یدہ ملک قرار دینے کے فیصلے پر نظرثانی کر ے۔ مقررین فوٹو: ظفراسلم

کشمیری رہنما افضل گروکی پھانسی کے خلاف آزاد کشمیر میں مظاہرے شروع ہوگئے جبکہ آزاد کشمیر حکومت نے 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔

مظفر آباد میں پاسبان حریت جموں و کشمیر کے زیر اہتمام احتجاجی ریلی نکالی گئی ، جس میں مقررین نے بھارتی عدلیہ کے اس فیصلے پر شدید تنقید کی اور حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ بھارت کو پسند یدہ ملک قرار دینے کے فیصلے پر نظرثانی کر ے۔

کشمیری رہنماؤ ں نے اقوام متحدہ اور عالمی تنظیموں سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقو ق کی سنگین پامالی اور بھارتی جارحیت کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ بھی کیا ، اس موقع پر ریلی کے شرکا نے بھارتی پرچم اور بھارتی جمہوریت کا پتلا بھی نذر آتش کیا جبکہ میرپور میں بھی احتجاجی مظاہرہ ہوا جو چوک شہیداں میں جلسے کی شکل اختیار کر گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں