پاکستانی اسلحہ ساز صنعت بھارت سے بہتر ہے بھارتی نائب آرمی چیف
پاکستان کی دفاعی ایکسپورٹ بھی بھارت سے زیادہ ہے، بھارتی جنرل
بھارتی نائب آرمی چیف لیفٹنٹ جنرل ساراتھ چند نے پاکستانی دفاعی سازوسامان کی صنعت کو بھارت سے بہتر قرار دے دیا۔
نئی دلی میں کانفرنس سے خطاب کے دوران بھارتی نائب آرمی چیف لیفٹیننٹ جنرل ساراتھ چند نے کہا کہ پاکستانی دفاعی سازوسامان کی صنعت نہ صرف بھارت سے بہتر ہے بلکہ پاکستان بھارت سے زیادہ دفاعی سامان ایکسپورٹ کرتا ہے۔ جنرل ساراتھ چند نے کہا کہ بھارتی دفاعی واسلحہ ساز کمپنیاں اس قابل نہیں کہ وہ تیزی سے بدلتی ہوئی ٹیکنالوجی کے ساتھ چل سکیں بلکہ بھارت کا کسی کے بھی ساتھ کوئی مقابلہ ہی نہیں ہے۔
پاکستان کی دفاعی سازوسامان میں برتری کو تسلیم کرتے ہوئے جنرل ساراتھ چند نے کہا کہ پاکستان اسلحہ سازی کےمیدان میں بھارت سے بہت آگے ہے جب کہ بھارتی دفاعی صنعتوں میں تحقیق اور ترقی کا عمل تقریباً نہ ہونے کے برابر ہے، یہاں تک کہ بھارتی دفاعی صنعتیں باہر ممالک سے درآمد شدہ سامان کو جوڑنے میں بھی ناکام ہوئی ہیں جب کہ اس کی وجہ احتساب کا نہ ہونا ہے۔