انگلینڈ نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں نیوزی لینڈ کو شکست دیدی

انگلینڈ نے7 وکٹوں کے نقصان پر 214 رنز بنائےجس کے جواب میں کیوی ٹیم 9 وکٹوں پر 160 رنز بنا سکی


ویب ڈیسک February 09, 2013
انگلینڈ نے7 وکٹوں کے نقصان پر 214 رنز بنائےجس کے جواب میں کیوی ٹیم 9 وکٹوں پر 160 رنز بنا سکی فوٹو: اے ایف پی

انگلینڈ نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں نیوزی لینڈ کو 40 رنز سے شکست دے کر3 میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔

نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کرپہلے انگلینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی انگلینڈ نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 214 رنز بنائے جس کے جواب میں کیوی ٹیم 9 وکٹوں کے نقصان پر 160 رنز بنا سکی ۔

انگلینڈ کی جانب سے میچ میں مجموعی طور پر 15 چھکے اور 13 چوکے لگائے گئے جبکہ مورگن نے 46 اور لیوک رائٹ نے 42 رنز بنائے، نیوزی لینڈ کی جانب سے اوپنر گپ ٹیل نے سب سے زیادہ 44 اور مونرو 28 رنز بنانے،انگلینڈ کے کرس براڈ نے 4، اسٹیون فِن نے 3 اور لیوک رائٹ نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں