ورلڈ کپ فائنل میں رن آﺅٹ متھالی راج نے حقیقت بیان کر دی

جوتوں کے سپائکس پچ میں دھنسنے کی وجہ سے رننگ میں مشکلات ہوئیں، کپتان بھارتی ویمن ٹیم


Sports Desk July 26, 2017
جوتوں کے سپائکس پچ میں دھنسنے کی وجہ سے رننگ میں مشکلات ہوئیں، کپتان بھارتی ویمن ٹیم - فوٹو: فائل

بھارتی ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان متھالی راج نے ورلڈ کپ فائنل میں رن آﺅٹ پر تمام افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ جوتوں کے سپائکس پچ میں دھنسنے کی وجہ سے رننگ میں مشکلات ہوئیں جس کی وجہ سے بروقت کریز میں نہیں پہنچ سکی۔

بھارتی جریدے کو دیئے گئے انٹرویو میں متھالی راج نے کہا کہ میرے رن آﺅٹ کے حوالے سے سوشل میڈیا پر طرح طرح کی باتیں کی گئیں، دراصل میرے جوتے کا سپائک پچ میں دھنس جانے کی وجہ سے اپنی رفتار برقرار نہیں رکھ سکی اور ڈائیو بھی نہیں لگا سکی، میں بے بس ہو گئی تھی۔

انگلینڈ کے خلاف فائنل میچ میں بھارتی ویمن ٹیم کے کپتان کے رن آﺅٹ ہونے کے انداز پر کافی بحث ہوئی، سنگل لینے کی کوشش میں وہ آدھے سے زیادہ فاصلہ تیزی سے طے کر چکی تھیں لیکن آخر میں ان کی رفتار آہستہ ہو گئی اور وہ ان کے کریز میں پہنچنے سے قبل وکٹ کیپر نے بیلز اڑا دی تھیں۔ کمنٹیٹرز نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ شاید وہ رن لینا نہیں چاہتی تھیں، ڈبل مائنڈڈ ہو گئیں یا آخر میں ہمت ہار بیٹھی تھی۔

واضح رہے ورلڈکپ کے فائنل میچ میں انگلینڈ نے آخری اوورز میں شاندار کم بیک کرتے ہوئے بھارت سے یقینی فتح چھین لی تھی، مبصرین نے متھالی راج کے رن آﺅٹ کو میچ کا ٹرننگ پوائنٹ قرار دیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |