طالبان کسی اورکی دی گئی چابی پرچل رہے ہیں رحمان ملک

طالبان اہم نمائندے نامزد کریں،عدنان رشید، احسان اللہ احسان کا نام دینا مذاکرات میں غیر سنجیدگی کا ثبوت ہے، رحمان ملک

طالبان اگرمذاکرات میں سنجیدہ ہیں تو اہم نمائندے نامزد کریں،عدنان رشید، احسان اللہ احسان کا نام دینا غیر سنجیدگی کا ثبوت ہے، رحمان ملک، فوٹو: فائل

وزیرداخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان فرنچائز بن چکی ہے اورطالبان کسی اور کی دی ہوئی چابی پر چل رہے ہیں۔


اسلام آباد میں نادرااسپورٹس فیسٹیول کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے وزیرداخلہ رحمان ملک نے کہا کہ انتخابات سے قبل طالبان سے مذاکرات کا عمل خوش آئند ہوگا، طالبان اگر حکومت کے ساتھ مذاکرات میں سنجیدہ ہیں تو اپنے اہم نمائندے نامزد کریں، عدنان رشید اوراحسان اللہ احسان کا نام دینا مذاکرات میں غیر سنجیدگی کا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان فرنچائز بن چکی ہے اورطالبان کسی اور کی دی ہوئی چابی پر چل رہے ہیں۔

بھارت میں کشمیری رہنما افضل گوروکی سزا پررحمان ملک کا کہنا تھا کہ ہم عدالتوں کا احترام کرتے ہیں اور بھارت سے دوستی برابری کی بنیاد پرہو گی۔
Load Next Story