کوئٹہ تھانے کو اڑانےکی کوشش ناکام ایک شخص جاں بحق4زخمی

بم ڈسپوزل اسکواڈ نے گاڑی میں موجود 18 بم ناکارہ بنادیئے جن کا مجموعی وزن 25 کلو گرام تھا۔، ڈی آئی جی کوئٹہ


ویب ڈیسک February 09, 2013
دہشت گردوں نے بارودی مواد کو ٹائم ڈیوائس سے منسلک کیا تھا اور گاڑی میں پیٹرول سے بھرے 2 کین بھی رکھےتھے تاکہ زیادہ سے زیادہ نقصان ہوسکے، ڈی آئی جی کوئٹہ فوٹو: ایکسپریس

کچلاک پولیس اسٹیشن کو دھماکا خیز مواد سے اڑانے کی کوشش ناکام ہوگئی،دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 4 افراد زخمی ہوگئے۔


ڈی آئی جی کوئٹہ وزیرخان ناصر کے مطابق کچلاک تھانے کے عقب میں دہشت گردوں نے بم نصب کررکھا تھا جسے ایک ٹریکٹر ڈرائیور نے اٹھایا تو وہ پھٹ گیا، دھماکے سے ڈرائیور کے اعضا دور دور تک بکھر گئے،دھماکے کی جگہ کے قریب سے بارودی مواد سے بھری گاڑی ملنے پر پولیس اوردیگرقانون نافذ کرنے والے ادارے نے علاقے کو گھیرے میں لے کربم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرلیا،بم ڈسپوزل اسکواڈ نے گاڑی میں موجود 18 بم ناکارہ بنادیئے جن کا مجموعی وزن 25 کلو گرام تھا۔

ڈی آئی جی کوئٹہ کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں نے بارودی مواد کو ٹائم ڈیوائس سے منسلک کیا تھا اور گاڑی میں پیٹرول سے بھرے 2 کین بھی رکھےتھے تاکہ زیادہ سے زیادہ نقصان ہوسکے۔

پولیس کے مطابق دہشت گرد کچلاک تھانے کو تباہ کرنا چاہتے تھےاوراسی مقصد کے لئے تھانے کے عقب میں بارودی مواد سے بھری گاڑی کھڑی کی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں