امریکاافغان حکومت اور طالبان مذاکرات میں فضل الرحمان بھی شریک ہیں حافظ حسین

مولانا فضل الرحمان دوحہ پہنچ چکے ہیں جہاں وہ امریکا،افغان حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات میں شریک ہوں گے،حافظ حسین


ویب ڈیسک February 09, 2013
امریکا کے طرح پاکستان کو بھی طالبان کے ساتھ فوری مذاکرات شروع کرنے چاہئیں،حافظ حسین احمد فوٹو : فائل

جمعیت علمائے اسلام کے رہنما حافظ حسین احمد کا کہنا ہے کہ امریکا، افغان حکومت اور طالبان کے درمیان قطر میں ہونے والے مذاکرات میں مولانا فضل الرحمان بھی شریک ہیں۔

اپنے ایک بیان میں حافظ حسین احمد نے کہا ہے امریکا ، افغان حکومت اور طالبان کے درمیان قطر میں ہونے والے مذاکرات میں شرکت کے لئے مولانا فضل الرحمان دوحہ پہنچ چکے ہیں جہاں وہ سہ فریقی مذاکرات میں شریک ہوں گے۔

حافظ حسین احمد کا کہنا تھا کہ امریکا کے بعد پاکستان کو بھی طالبان کے ساتھ فوری مذاکرات شروع کرنے چاہئیں، طالبان نے جن شخصیات کی ضمانت مانگی ہے وہ ضمانت دینے کو تیارہیں لہٰذا حکومت اس موقع کو ضائع کرنے کے بجائے طالبان کی پیش کش کا سنجیدگی سے جواب دے۔

واضح رہے کہ امریکا اور افغان حکومت بھی طالبان سے مذاکرات کررہی ہے اس سلسلے میں افغانستان اور پاکستان نے کئی اہم طالبان رہنما کو رہا بھی کیا ہے جبکہ کالعدم تحریک طالبان نے بھی پاکستان حکومت کو مشروط مذاکرات کی پیشکش کی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں