طاہرالقادری کی الیکشن کمیشن کیخلاف درخواست کی سماعت کیلئے بنچ مقرر

درخواست کی سماعت چیف جسٹس افتخارمحمد چوہدری کی سربراہی میں جسٹس گلزاراحمد اورجسٹس شیخ عظمت سعید پرمشتمل بنچ کرے گا۔

ڈاکٹرطاہرالقادری نے الیکشن کمیشن کے ارکان پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے سپریم کورٹ میں درخواست دائرکی تھی۔ فوٹو: فائل

سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کی تشکیل نوکے حوالے ڈاکٹرطاہرالقادری کی درخواست کی سماعت کے لئے 3رکنی بنچ تشکیل دے دیا۔


ڈاکٹرطاہرالقادری کی الیکشن کمیشن کی تشکیل نوکے حوالے سے درخواست کی سماعت چیف جسٹس آف پاکستان افتخارمحمد چوہدری کی سربراہی میں جسٹس گلزاراحمد اورجسٹس شیخ عظمت سعید پرمشتمل بنچ 11فروری سے کرے گا۔

واضح رہے کہ ڈاکٹرطاہرالقادری نے الیکشن کمیشن کے ارکان پرتحفظات کا اظہارکرتے ہوئے سپریم کورٹ میں درخواست دائرکی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں چیف الیکشن کمشنرجسٹس(ر)فخرالدین جی ابراہیم پرکوئی اعتراض نہیں لیکن دیگرارکان کی تقرری آئین کے مطابق نہیں کی گئی۔ پاکستان تحریک انصاف اورمسلم لیگ(ق) بھی الیکشن کمیشن پراپنے تحفظات کا اظہارکرچکے ہیں.
Load Next Story