مصیبت میں مدد کے لیے گُوگل کا نیا ’ایس او ایس‘ فیچر

ایس او ایس الرٹس کے ذریعے لوگوں کی نقشوں، خبروں اور اہم فون نمبروں سے مدد کی جائے گی۔


ویب ڈیسک July 29, 2017
گوگل نے ابتدائی طور پر 12 ممالک کے لیے ایس او ایس الرٹس سروس متعارف کرادی ہے جس کے ذریعے لوگوں کو حادثے کی معلومات، ایمرجنسی فون نمبرز اور جان بچانے کی تدابیر فراہم کی جائیں گی۔ فوٹو: فائل

گُوگل نے حادثات، سانحات اور ہنگامی حالت میں پھنسے لوگوں کے لیے ایس او ایس الرٹس نامی ایک سروس شروع کردی ہے جس میں فی الحال منتخب ممالک کے لوگوں کو واقعے سے متعلق خبریں، نقشے اور مددگار فون نمبرز مہیا کیے جائیں گے۔

اس اہم فیچر کا مقصد افراتفری میں لوگوں کی مدد اور ان کی جان بچانا ہے جبکہ فیچر کے تحت حادثے کی جگہ موجود افراد کے موبائل پر ازخود یہ الرٹ جاری ہوجائے گا اور یہ معلومات سرچ رزلٹ کے سب سے اوپر نمایاں انداز میں ظاہر ہوں گی۔ جائے واقعہ کی قربت کی بنا پر وقفے وقفے سے معلومات اور الرٹس بھی جاری کئے جاتے رہیں گے۔ گوگل کے مطابق اگر کسی واقعے کے بعد آپ بار بار اسے سرچ کرتے ہیں تو گوگل وقت کے لحاظ سے صورتحال کی ٹائم لائن دکھاتا ہے۔ گوگل میپس پر بحران سے متعلق ایک آئکن پر نمودار ہوجائے گا۔ اس میں ٹریفک جام، سڑکوں کی بندش اور دیگر جگہوں پر پناہ لینے کی معلومات بھی نمودار ہوتی رہیں گی۔



گوگل نے فی الحال 12 ممالک کے لیے یہ سروس شروع کی ہے جن میں امریکہ، جاپان، فلپائن، آسٹریلیا، کولمبیا، بھارت اور نیوزی لینڈ نمایاں ہیں اور یورپ و برطانیہ کے لیے اس کا اجرا بعد میں کیا جائے گا۔



گوگل ایس او ایس کے مطابق عوام الناس کو حفاظتی معلومات بھی دی جائیں گی تاکہ وہ خود اپنی اور اپنے اہلِ خانہ کی جان بچاسکیں۔ گوگل نے امریکی ریڈ کراس اور فیڈرل ایمرجنسی مینجنمنٹ ایجنسی کے تعاون سے یہ سروس ڈیزائن کی ہے۔

گوگل نے کہا ہے کہ اگر دنیا کے دیگر ممالک میں کوئی سانحہ رونما ہوتا ہے تو ایس او ایس سروس کو وہاں بھی متعارف کرایا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں