عام انتخابات مقررہ وقت پر ہوں اس پرتمام سیاسی جماعتیں متفق ہیںوزیراعظم

ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ منتخب جمہوری حکومت اپنی مدت پوری کرنے جارہی ہے اور ہمیں اس پر فخرہے، وزیراعظم


Numainda Express February 09, 2013
تعلیم کے شعبے کی ترقی کے لئے برطانیہ سب سے زیادہ مالی معاونت فراہم کررہا ہے۔

وزیراعظم راجا پرویز اشرف نے کہا ہے کہ ملک کی تمام سیاسی جماعتیں مقررہ وقت پر انتخابات کے لئے متفق ہیں اور صاف و شفاف اور غیرجانبدارانہ الیکشن موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

برطانیہ روانگی سے قبل میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم راجا پرویز اشرف نے کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ منتخب جمہوری حکومت اپنی مدت پوری کرنے جارہی ہے ہمیں اس پر فخرہے اور جمہوری اقدار کے لئے بھی حوصلہ افزاہے۔ انہوں نے کہا کہ صدر آصف زرداری سے نگراں حکومت کے قیام اور انتخابات کے بروقت انعقاد کے حوالے سے تفصیلی بات چیت ہوئی ہے۔

وزیراعظم راجا پرویزاشرف نے کہا کہ پاکستان برطانیہ کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی زیادہ اہمیت دیتا ہے اور ملک کی سماجی و اقتصادی ترقی میں برطانیہ کی کاوشیں قابل قدر ہیں ، تعلیم کے شعبے کی ترقی کے لئے برطانیہ سب سے زیادہ مالی معاونت فراہم کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ کے ساتھ دو طرفہ تجارت اور سرمایہ بڑھانے کے لئے طے پانے والے روڈ میپ کے تحت 2015 تک برطانیہ کے ساتج تجارت کا حجم ڈھائی ارب پاونڈ تک بڑھایا جائےگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں