صدر زرداری کے خلاف کیس نہیں کھل سکتے سوئس حکام

آصف علی زرداری جب تک صدر مملکت ہیں ان کے خلاف کسی بھی قسم کے مقدمے نہیں کھل سکتے،سوئس حکام

صدر آصف علی زرداری کو بین الاقوامی طور پر استثنیٰ حاصل ہے، سوئس حکام کا موقف۔ فوٹو: فائل

سوئس حکام نے صدر آصف علی زرداری کو حاصل بین الاقوامی استثنیٰ کے باعث ان کے خلاف کرپشن کے مقدمات کھولنے سے انکار کردیاہے۔



وزارت قانون کو ملنے والے خط میں سوئس حکام نے کہا ہے کہ صدر آصف علی زرداری کو بین الاقوامی طور پر استثنیٰ حاصل ہے اس لئے جب تک وہ صدر مملکت ہیں ان کے خلاف کسی بھی قسم کے مقدمے نہیں کھل سکتے، وفاقی وزیر قانون فاروق ایچ نائک نے بھی سوئس حکام کی جانب سے بھجوائے گئے خط کی تصدیق کردی ہے۔


واضح رہے کہ این آر او عملدرآمد کیس میں سپریم کورٹ نے صدر آصف علی زرداری کے خلاف کرپشن کے مقدمات دوبارہ کھلوانے کا حکم دیا تھا، عدالتی حکم نہ ماننے پر سپریم کورٹ نے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کو توہین عدالت کا مرتکب قرار دے کر انہیں نااہل قرار دے دیا تھا جبکہ موجودہ وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے وزیر قانون فاروق ایچ نائک نے سپریم کورٹ کو خط کا متن دکھا کر سوئس حکام کو بھجوایا تھا۔


Load Next Story