سونا 100روپے تولہ سستا
صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر50800 روپے ہوگئی ہے
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت3 ڈالر کی کمی سے1248 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی بدھ کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوںمیں بالترتیب100 روپے اور85 روپے کی کمی واقع ہوئی۔
جس کے نتیجے میں کراچی حیدرآباد سکھر ملتان فیصل آباد لاہور اسلام آباد راولپنڈی پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر50800 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر43542 روپے ہوگئی تاہم فی تولہ چاندی کی قیمت بغیرکسی تبدیلی کے730 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت 625.71 روپے پرمستحکم رہی ہے۔