انجینئرشوکت اللہ گورنرخیبرپختونخوا مقررترجمان وزیراعظم ہاؤس

انجینئر شوکت اللہ اتوار کے روز گورنرخیبرپختونخوا کا حلف اٹھائیں گے۔


ویب ڈیسک February 09, 2013
انجینیئر شوکت اللہ 2008 میں فاٹا سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔ فوٹو : فائل

ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق انجینئرشوکت اللہ گورنرخیبرپختونخوا مقررکردیا گیا ہے۔

ترجمان وزریراعظم ہاؤس کے مطابق صدرآصف زرداری نے وزیراعظم کی سفارش پر انجینئر شوکت اللہ گورنرخیبرپختونخوا مقررکردیا ہے۔ وہ اتوار کے روز اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

فاٹا سے تعلق رکھنے والے انجیئر شوکت اللہ دو ہزار آٹھ میں این اے 43 سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے، وہ کھیل اور سیفران کے وفاقی وزیر رہ چکے ہیں۔

واضح رہے کہ وہ موجودہ گورنر بیرسٹر مسدود کوثر کی جگہ منصب سنبھالیں گے جو نکافی عرصے سے علیل ہیں ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں