گونارتنے کیچ ڈراپ کرنے کے ساتھ انگوٹھا بھی تڑوا بیٹھےمکمل سیریز سے باہر

گونارتنے کم از کم چار ہفتے آرام کرنا ہوگا اور وہ مکمل سیریز سے باہر ہو گئے ہیں

فوٹو : فائل

سری لنکن کرکٹر اسیلا گونارتنے گال ٹیسٹ کے ابتدائی روز بھارتی اوپنر شیکھر دھون کا کیچ ڈراپ کرنے کے ساتھ اپنا انگوٹھا بھی تڑوا بیٹھے، اس وقت شیکھر 31 رنز پر تھے جب گونارتنے نے کیچ ڈراپ کیا۔


اس کے بعد بیٹسمین نے سنچری مکمل کی،گونارتنے کوپہلے فیلڈ سے باہر لے جایا گیا اور پھر ان کی حالت کو دیکھتے ہوئے کولمبو واپس بھیج دیا گیا جہاں پر انگوٹھے کی سرجری ہوگی،انھیں کم از کم چار ہفتے آرام کرنا ہوگا اور وہ مکمل سیریز سے باہر ہو گئے ہیں، سری لنکا کو پہلے ہی اپنے کپتان دنیش چندیمل کا ساتھ حاصل نہیں جو نمونیا کا شکار ہوگئے تھے۔
Load Next Story