احسن اقبال کا بھی اقامہ سامنے آگیا کاغذات نامزدگی میں ظاہرکیاجاچکا ترجمان

اب تک سابق وزیر اطلاعات شرجیل میمن،وزیرداخلہ سندھ سہیل انور سیال، وزیر دفاع خواجہ آصف کا اقامہ سامنے آچکا ہے

فوٹو فائل

KARACHI:
وزیر اعظم کا اقامہ سامنے آنے کے بعد مختلف سیاسی رہنمائوں کے اقامے بھی آنے کے بعد مختلف سیاسی رہنمائوں کے اقامے بھی منظر عام پر آنا شروع ہوگئے۔


اب تک سابق وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن،وزیرداخلہ سندھ سہیل انور سیال، وزیر دفاع خواجہ آصف کا اقامہ سامنے آچکا ہے اور اب مبینہ طور پر وفاقی وزیر برائے ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال کا اقامہ بھی سوشل میڈیا پر سامنے آگیا ہے۔

وزارت منصوبہ بندی، تر قی و اصلاحات کے ترجمان نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر احسن اقبال کے اقامہ کے حوالے سے پروپیگنڈا بدنیتی پرمبنی ہے،احسن اقبال نے 2004 سے 2006 کے درمیان گورنرمدینہ کے ڈیجیٹل اکانومی پراجیکٹ میں مشیرکی حیثیت سے کام کیا، انھوں نے2006 کے بعداس اقامہ پرکسی قسم کامشاہرہ یاتنخواہ وصول نہیں کی، انھوں نے 2013 کے کاغذات نامزدگی میں اقامہ پہلے ہی سے ظاہرکیا ہوا ہے،اسے کبھی نہیں چھپایا۔
Load Next Story