نوازشریف کی مالدیپ کے یوم آزادی کی تقریب میں شرکت

مالدیپ کے صدر،کابینہ ارکان ، اہم شخصیات اور شرکا نے وزیراعظم کا پرجوش استقبال کیا


INP July 27, 2017
مالے:وزیراعظم نوازشریف مالدیپ کی52 ویں یوم آزادی تقریب میںصدرعبداللہ یامین کے ساتھ محوگفتگو ہیں،بیگم کلثوم نواز بھی موجود ہیں

وزیراعظم نوازشریف نے مالدیپ کے 52ویں یوم آزادی کی رنگا رنگ تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔

مالدیپ کے صدر،کابینہ ارکان ، اہم شخصیات اور شرکاء نے نواشریف کا پرجوش استقبال کیا۔ بدھ کو مالدیپ کے 52ویں یوم آزادی کی رنگا رنگ تقریب ہوئی جس میں وزیراعظم نوازشریف نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔ یہ تقریب مالدیپ کے دارالحکومت مالے کے نیشنل فٹبال اسٹیڈیم میں ہوئی۔ تقریب میں مختلف اسکولوں کے بچوں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں