خواجہ آصف کاماہانہ 50 ہزار درہم تنخواہ لینے کا انکشاف

خواجہ آصف کے یو اے ای میں اقامہ کی تجدید گزشتہ ماہ 29 جون 2017 جبکہ اختتامی تاریخ 28 جون 2019 درج ہے۔


Monitoring Desk July 27, 2017
خواجہ آصف کے یو اے ای میں اقامہ کی تجدید گزشتہ ماہ 29 جون 2017 جبکہ اختتامی تاریخ 28 جون 2019 درج ہے۔: فوٹو: فائل

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا متحدہ عرب امارات کی کمپنی سے کنٹریکٹ لیٹر بھی سامنے آگیا جس میں انکشاف ہوا ہے کہ وہ ماہانہ 50 ہزار درہم (تقریباً 14 لاکھ 30 ہزار پاکستانی روپے) تنخواہ حاصل کرتے ہیں۔

ایک ٹی وی کے مطابق وفاقی وزیر دفاع اور پانی و بجلی خواجہ محمد آصف کا اقامہ اوردبئی کی کمپنی سے کنٹریکٹ لیٹربھی منظر عام پر آگیا ہے جس میں سنسنی خیز انکشافات بھی سامنے آئے ہیں۔ متحدہ عرب امارات کی منسٹری آف ہیومن ریسورسز اینڈ اماراٹائزیشن سے حاصل کردہ خواجہ آصف کے کنٹریکٹ لیٹر کے مطابق پاکستانی وزیر دفاع ابوظہبی کی ایک کمپنی میں بطور مینجمنٹ کنسلٹنٹ کے طور پر کام کرتے ہیں، جس سے انھیں ماہانہ 50 ہزار درہم (تقریباً 14 لاکھ 30 ہزار پاکستانی روپے) ماہانہ تنخواہ ملتی ہے۔

خواجہ آصف کے یو اے ای میں اقامہ کی تجدید گزشتہ ماہ 29 جون 2017 جبکہ اختتامی تاریخ 28 جون 2019 درج ہے۔ وزیر دفاع جس کمپنی میں ملازم ہیں اس کا نام انٹرنیشنل مکینک اور الیکٹریکل ہے۔خواجہ آصف نے دعویٰ کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں اقامہ کے ذریعے حاصل ہونیوالی تنخواہ سے متعلق الیکشن کمیشن اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو پہلے ہی آگاہ کیا جاچکا ہے، میں تمام رقوم 1983 سے بینکنگ چینل کے ذریعے حاصل کرتا رہا ہوں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔