چیف جسٹس کا ملتان میں جرگے کے حکم پرلڑکی سے زیادتی کا نوٹس

چیف جسٹس نے آئی جی پنجاب سے واقعے سے متعلق رپورٹ طلب کرلی


ویب ڈیسک July 27, 2017
خاتون سے زیادتی کے واقعے میں گرفتارہونے والے ملزمان کی تعداد 25 ہوگئی: فوٹو: فائل

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے ملتان میں جرگے کے حکم پر لڑکی سے زیادتی کے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب ںثار نے ملتان کے علاقے مظفر آباد میں جرگے کے حکم پر لڑکی سے زیادتی سے متعلق الیکٹرانک میڈیا اور اخبارات میں نشر اور شائع ہونے والی خبروں کا نوٹس لے لیا ہے، چیف جسٹس نے آئی جی پنجاب واقعے سے متعلق رپورٹ طلب کرلی ہے۔

دوسری جانب خاتون سے زیادتی کے واقعہ پر گزشتہ روز 20 افراد کو گرفتارکیا تھا جب کہ اب پولیس نے مرکزی ملزمان سمیت مزید 4 افراد کوگرفتارکرلیا جس کے بعد گرفتارہونے والے ملزمان کی تعداد 24 ہوگئی۔ گرفتار ہونے والوں میں مرکزی ملزم اشفاق کا والد اورعمروڈا بھی شامل ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: ملتان میں پنچایت کے حکم پر لڑکی سے زیادتی

واضح رہے کہ ملتان میں 16 جولائی کوعمر وڈا نامی شخص نے 12 سالہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا جس پرپنچایت نے بدلے میں عمروڈا کی 17 سالہ بہن کو زیادتی کا نشانہ بنانے کا حکم سنایا جس پرمتاثرہ لڑکی کے بھائی اشفاق نے 18 جولائی کوعمر وڈا کی بہن کے ساتھ زیادتی کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔