عدالت میں حنیف عباسی کو منشیات فروش ثابت کروں گاشیخ رشید
حنیف عباسی پر منشیات فروش ہونے کے الزام پر قائم ہوں، شیخ رشید
GUJRAT:
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ حنیف عباسی نے انہیں منشیات فروش کہنے پر 10 ارب ہرجانے کا نوٹس بھیجا ہے اب انہیں عدالت میں منشیات فروش ثابت کروں گا ۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق شیخ رشید نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی کے بارے میں کچھ بھی غلط نہیں کہا، حنیف عباسی پر منشیات فروش ہونے کے الزام پر قائم ہوں، حنیف عباسی کی جانب سے بھیجا جانے والا نوٹس لال حویلی میں عدالتی اہلکار سے خود وصول کیا، 3 اگست کو عدالت میں پیش ہوکر ثابت کروں گا کہ حنیف عباسی منشیات فروش ہے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: حنیف عباسی کے گھرجانیکاسوال ہی پیدا نہیں ہوتا، شیخ رشید
واضح رہے کہ حینف عباسی نے شیخ رشید پر 10 ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کررکھا ہے ، ان کا کہنا ہے کہ شیخ رشید نے ان پر منشیات فروشی کا الزام لگایا تھا جس سے ان کی ساکھ متاثر ہوئی ہے۔ حنیف عباسی کی درخواست پر متعلقہ عدالت نے سماعت کرتے ہوئے شیخ رشید کو نوٹس جاری کرتے ہوئے انہیں 3 اگست کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیاہے۔