بدینانتخابی فہرستوں میں غلطیاں 30 ہزار ووٹرز کے نام غائب

حیدرآباد ڈویژن کے ہزاروں ووٹرزکے نام شامل، الیکشن کمیشن آفس میں فہرستیں آویزاں


Express News Desk August 03, 2012
حیدرآباد ڈویژن کے ہزاروں ووٹرزکے نام شامل، الیکشن کمیشن آفس میں فہرستیں آویزاں فائل فوٹو

KARACHI: الیکشن کمیشن کی جانب سے بدین بھیجی گئی ووٹر لسٹوں میں نہ صرف بڑے پیمانے پرغلطیاں ہیں بلکہ ضلع کے30ہزار سے زیادہ لوگوںکے نام ہی ووٹر لسٹوں سے غائب ہیں،الیکشن کمیشن کے افسران نے ووٹر لسٹوں میں بے ترتیبی اور غلطیوںکا ذمے دار نادراکو قرار دیا ہے جبکہ مختلف سیاسی وسماجی تنظیموں نے ان ووٹر لسٹوں پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے درست ووٹر لسٹوںکے جلد اجرا کا مطالبہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ ووٹر لسٹوں میں حیدرآباد ڈویژن کے20ہزار سے زائد لوگوںکے نام اور پتے بدین ضلع کی ووٹر لسٹوں میں شامل کردیے گئے ہیں، ضلع کے ہزاروں ووٹرز فہرستوں میں غلطیوںکی وجہ سے نہ صرف پریشان ہیں بلکہ انکواپنے ووٹ کاحق استعمال کرنے سے محروم ہونے کا خدشہ ہے۔

الیکشن آفس بدین میں لگائی گئی ووٹرلسٹوں میں تصدیق کیلیے آنے والے سیکڑوں افرادکی شکایت پر اسسٹنٹ الیکشن کمشنر بدین عبدالصمد خان پٹھان نے نادراکو نااہل قرار دیتے ہوئے بتایاکہ دو ماہ قبل بدین ضلع کی46یونین کونسلوںکی ووٹر لسٹوں سے تمام غلطیاں درست کرکے یونین کونسل وائز سے 60648 نئے ووٹوںکا اندراج کر کے لسٹیں روانہ کردی گئی تھیں

لیکن نادرا نے الیکشن کمیشن کی محنت پر پانی پھیر دیا اور بدین ضلع کی ووٹر لسٹوں میں بے ترتیبی کرکے ہزاروں نام غائب کردیے ہیں اور دوسرے اضلاع کے لوگوںکے نام بدین ضلع کی ووٹر لسٹوں میں درج کردیے ہیں، آج (جمعہ) سے یہ تمام ووٹر لسٹیں بدین ضلع کی یونین کونسلوں،آفسوں اور اسکولوں میں قائم کیے گئے ڈسپلے سینٹروں پر آویزاںکی جائیں گی تاکہ لوگ اپنے نام چیک کر سکیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں