غیر ملکی کمپنیوں کی نوکری کرکے وزیراعظم نے ملک سے غداری کی نعیم الحق

پاناما کیس کا فیصلہ آنے پر حکومت سے پائی پائی کا حساب لیں گے، نعیم الحق


ویب ڈیسک July 27, 2017
عوامی عہدوں پر فائز افراد کی غیر ملکی ملازمت کی سخت مذمت کرتے ہیں، پی ٹی آئی رہنما؛ فوٹوفائل

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق نے کہا ہے کہ غیر ملکی کمپنیوں میں نوکریاں کرنے والے وزیراعظم اور وزرا غداری کے مرتکب ہوئے ہیں۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق نے کہا کہ وزیراعظم اور وزرا نے دوسرے ممالک کے اقامے لے کر اور غیرملکی کمپنیوں میں ملازمتیں کرکے ملک سے غداری کی، عوامی عہدوں پر فائز افراد کی غیر ملکی ملازمت کی سخت مذمت کرتے ہیں اور اس معاملے پر عدالت جاسکتے ہیں، کچھ وزراء نے پچھلے ماہ جون میں ہی اقامے کی تجدید کرائی ہے جن کے خلاف قانونی چارہ جوئی پر غور کر رہے ہیں۔

نعیم الحق نے کہا کہ حکومت کوئی کام نہیں کر رہی اور وزیراعظم ہاؤس سازشوں کا گڑھ بنا ہوا ہے، سب وزرا سازشوں میں مصروف ہیں تاہم پی ٹی آئی قوم کی دولت لوٹنے والوں سے حساب لے گی، پاناما کیس کا فیصلہ آنے پر حکومت سے پائی پائی کا حساب لیں گے، ہم چاہتے ہیں کہ جلد سے جلد پاناما کیس کا فیصلہ آجائے، کیونکہ اس کے بعد حکمران اختیارات کا غلط استعمال اور کرپشن کرنے کی جرات نہیں کریں گے۔ پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ وزیراعظم نوازشریف کسی نہ کسی طرح پاناما فیصلے پر اثرانداز ہونے کی کوشش کررہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |