ملکی تاریخ میں خام تیل کی سب سے بڑی کنسائمنٹ سی آر ایل پر اتار لی گئی

80ہزار میٹرک ٹن خام تیل خلیفہ پوائنٹ پر کامیابی کیساتھ 48 گھنٹوں سے کم وقت میں ان لوڈ کیا گیا،


Business Reporter February 09, 2013
ملکی تاریخ کا سب سے بڑا بحری آئل ٹینکرسی آر ایل پر کھڑا ہے ۔ فوٹو : پی پی آئی

بائیکو پٹرولیم پاکستان نے 80ہزار میٹرک ٹن خام تیل کی کنسائمنٹ وصول کرلی ہے۔

خام تیل کی نئی کنسائمنٹ بلوچستان کے شہر حب میں قائم اسٹوریج پر اتاری گئی۔ خام تیل کی شپمنٹ متحدہ عرب امارات کی پورٹس سے ایف او بی کی بنیاد پر نیشنل شپنگ کارپوریشن کے نیشنل فلیگ کیریئر کے ساتھ معاہدے کے تحت خریدی گئی ہے۔



 

8فروری کو پہنچنے والے ملکی تاریخ میں سب سے بڑے بحری آئل ٹینکر (ماڈرن ڈبل ہل ٹینکر) سے 80ہزار میٹرک ٹن خام تیل خلیفہ پوائنٹ پر کامیابی کیساتھ 48 گھنٹوں سے کم وقت میں ان لوڈ کیا گیا۔ ٹرمینل پر ایک لاکھ میٹرک ٹن شپمنٹ کی گنجائش موجود ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |