مہنگائی کا سلسلہ جاری فروری میں شرح68فیصد رہی
7فروری کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران روزمرہ استعمال کی اشیا کی قیمتوں میں گزشتہ ہفتے کی نسبت .02 فیصد اضافہ ہوا۔
ملک میں ماہ فروری میں بھی مہنگائی کا سلسلہ برقرار ہے اوررواں ہفتے کے دوران بھی مہنگائی کی شرح 6.8 فیصد رہی۔اشیائے خوردنوش کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔
سبزیوں اور پھلوں کی قیمتیں جو پچھلے ہفتے معمولی کم ہوئی تھیں وہ دوبارہ بڑھ گئیں جبکہ انڈوں کی قیمت رواں ہفتے میں ایک روپے درجن کا اضافہ ہوگیاحالانکہ پچھلے ہفتے انڈوں کی قیمت میں 10 روپے فی درجن کی کمی ہوئی تھی۔ماہانہ 12 ہزار روپے آمدنی والے طبقے کے لئے اشیائے خورو نوش کی قیمتوں میں11فیصدتک اضافہ ہوا۔
رپورٹ کے مطابق 7فروری کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران روزمرہ استعمال کی اشیا کی قیمتوں میں گزشتہ سال اس عرصے کے مقابلے میں 6.86 فیصد اور گزشتہ ہفتے کی نسبت .02 فیصد اضافہ ہوا۔ اس ہفتے پیاز 5.7 فیصد، لہسن 3.5 ، آلو1.1 مہنگے ہوگئے، جبکہ ٹماٹر، زندہ مرغیاور ایل پی جی کی قیمتوں میں معمولی کمی ہوئی۔ قیمتوں کے حساس اشاریئے میں شامل روزمرہ استعمال کی53 اشیا میں سے14کی قیمتوں میں اضافہ، 15میں کمی اور 24 اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا۔